پاپا کی باجی نے سندھ کے ہسپتالوں کا باجا بجا دیا: فردوس شمیم نقوی

کراچی(محمد نواز ڈاہری) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ ہمیں پتہ ہے تم کتنے بڑے منافق ہو جن پر اللہ نے بھی لعنت بھیجی ہے۔ اندرونِ سندھ دورے میں کوئی چیز اچھی نہیں دیکھی۔ سیعد غنی سے بھی مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کر دیا۔

 

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی کا پریس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسمبلی میں تو اچھی تقریر کرتے ہیں، مگر کام نہیں۔ پاپا کی باجی نے سندھ کے ہسپتالوں کا باجا بجا دیا۔ 15 نرسیں 200 بیڈ کا ہسپتال 3 شفٹیں سوچیں کیا حالت ہو گی۔ 5 ایمبولینس تھیں جن میں سے ایک کام کرتی تھی، یہ سانگھڑ کے ایمرجنسی اسپتال کی حالت تھی۔ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں انکیوبیٹر نہیں۔ پورے ہسپتال میں ایک بھی مکینیکل وارڈ نظر نہیں آیا۔

 

فردوس شمیم نقوی نے سندھ کی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے لوگوں جاگو! اسکولوں کی دیواروں پر پان کی گٹکوں کی پہلی تھی۔ استاد نے پوچھا گیا انسائیکلوپیڈیا کیا ہے؟ جواب دیتے ہوئے استاد کا کہنا تھا کہ جانور کا منہ۔ صرف ستائیس فائرمین تھے۔ سوچیں آگ لگ جائے تو کیسے بجھائی جائے گی؟ فائر سپرنٹینڈنٹ نے بتایا کہ سعید غنی یہ صورتحال دیکھ کر جا چکے ہیں۔ سعید غنی اس پر تو استعفیٰ دیں۔

کبھی خود پر کبھی حالات پر رونا آیا بات نکلی تو ہر بات پر رونا آیا، فردوس شمیم نقوی نے شازیہ مری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کا شوہر پڑھا لکھا ہے۔ منی بدنام ہوئی پپو کے لئے اور چپو کا ہمیں پتہ نہیں۔ کون جواب دے گا، آؤ پوری اسمبلی کو دعوت دیتا ہوں۔ 2 نہیں 3 مہینے لے لو اور مسائل ایک ضلع کے ہی حل کر دو۔ ہمیں پتہ ہے تم کتنے بڑے منافق ہو جن پر اللہ نے بھی لعنت بھیجی ہے۔ پپو میاں تاریخ پڑھو ان کی یادداشت خراب ہو گئی ہے۔

 

 فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ صوبے کے سانگھڑ شہر کی حالت زار پر رونا آیا ہیلتھ کی اکیس میں سے بیس خالی تھی پانچ میں سے ایک ایمبولینس دو سو بیڈ کا ہسپتال ویران بچوں کے لئے انکوبیٹر کی سہولت نہیں۔  زرداری کرلو عیاشی چار ماہ بعد بلاول ایکسپریس کے اسٹیشن کا ہم طے کریں گے کہ کہاں رکے گی۔ ریلوے ہمارے پاس ہے اب سندھ کی جیلوں میں نہیں جن کا نام اے سے شروع ہوتا ہے اڈیالہ یا اٹک جائیں گے۔ صوبوں کی خود مختاری پر یقین رکھتے ہیں۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں