زرداری صاحب نے محبت سے نہیں خوف سے حکومت کی ہے: فردوس شمیم نقوی

کراچی(پبلک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کا سندھ میں سیاسی مشن جاری، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی دو روزہ دورے پر سانگھڑ روانہ ہو گئے۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت گیارہ سال میں ترقی کرنے کے بلندو بانگ دعوے کر رہی ہے۔

 

سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ایک بار پھر اندرون سندھ دورے پر روانہ، روانگی سے قبل فردوس شمیم نقوی اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ حکومت پر خوب گرجے برسے۔ انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ کے نوے ارب روپے کہیں نظر نہیں آتے، زرداری صاحب نے محبت سے نہیں خوف سے حکومت کی ہے۔

 

فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں کمی کو اونٹ کے منہ میں زیرہ کہنے والے سن لیں کہ قطرہ قطرہ ہی دریا بنتا ہے۔عمران خان کو سب سے زیادہ مقروض حکومت ملی۔ اپوزیشن لیڈر نے اپنے دو روزہ دورے کے دوران اندرون سندھ کے ہسپتالوں، تعلیمی اداروں اور پولیس اسٹیشن جانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ واپس آکر اسمبلی کے فورم پر سندھ پیپلز پارٹی سے بازپرس کروں گا۔

عطاء سبحانی  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں