حج قرض یا سبسڈی سے نہیں ہونا چاہئے، یہاں رشوت لے کر لوگ عمرے کرتے ہیں: فردوس شمیم

کراچی (پبلک نیوز) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ حج قرض یا سبسڈی سے نہیں ہونا چاہیے۔ دین کہتا ہے جو صاحب ثروت ہیں وہ حج کے لیے جائیں۔

حج سبسڈی ختم کرنے پر پی ٹی آئی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس مسئلہ پر سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حج قرض یا سبسڈی سے نہیں ہونا چاہیے۔ دین کہتا ہے جو صاحب ثروت ہیں وہ حج کے لیے جائیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ملک کو معاشی صورتحال کا سامنا ہے۔ اس سال کفایت شعاری کر لی جائے۔ ہر سال سعودی حکومت حج 10 فیصد مہنگا کرتی ہے۔ یہاں تو لوگ رشوت لے کر بھی عمرے کرتے ہیں۔

احمد علی کیف  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں