کراچی: عمارت میں آتشزدگی سے 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کراچی (پبلک نیوز) شہر قائد کے علاقہ گلشن اقبال میں واقع دس منزلہ عمارت آتشزدگی کی لپیٹ میں آگئی۔ عمارت میں محصور افراد نے جانیں بچانے کے لیے چھلانگ لگا دی۔ واقعے میں دو شخص جاں بحق اور سات افراد زخمی ہوگئے۔

 

کراچی میں گلشن اقبال یونیورسٹی روڈ پر واقع عمارت میں ہولناک آتشزدگی سے دس منزلہ عمارت کو دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلوں نے اپنی لیپٹ میں لے لیا۔ عمارت میں محصور افراد نے جانیں بچانے کے لیے چھلانگ لگادی۔ واقعے میں دو شخص جاں بحق اور سات افراد زخمی ہوگئے۔

 

سول اسپتال برنس وارڈ میں پانچ زخمیوں کو لایا گیا ہے۔ ڈاکٹر احمر کے مطابق زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کی شناخت مجاہد، بلال، سبحان اور عصامہ کہ ناموں سے ہوئی ہے۔

 

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق نو سے دس منزل عمارت میں 400 افراد ملازمت پیشہ ہیں۔ تمام فلور پر مختلف کمپنیوں نے آفیسز بنا رکھے ہیں جس میں متعدد مرد اور خواتین کام کرتے ہیں۔

 

آگ پر قابو پانے کے لیے فائربریگیڈ کی سات گاڑیوں اور دو اسنار کل نے حصہ لیا۔ پاک بحریہ نے بھی گلشن اقبال میں آگ بجھانے کے لیے امدادی آپریشن میں حصہ لیا۔ پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹرز کی مدد سے بلڈنگ کی چھت پر پھنسے ہوئے لوگوں کو محفوظ مقام پر پہنچایا گیا۔

 

گورنر سندھ، وزیر اعلی سندھ  سمیت دیگر اعلی حکام نے آتشزدگی کا نوٹس لیتے ہیں واقعے کی جلد از جلد تحقیقات کرنے کی ہدایت کردی۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں