کراچی:صدر ریگل کے قریب کریم سینٹر میں آتشزدگی،آگ پر قابو پا لیا گیا

کراچی(اسامہ بن عتیق) صدر زیب انساؑ اسٹریٹ، ریگل چوک کے قریب واقع کریم سینٹر کی بلائی منزل پر پرسرار آگ بڑھک اٹھی، دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے بلائی منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، فائر برگیڈ عملہ 15 منٹ میں پہنچا، سوا گھنٹے تک مسلسل آپریشن کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا، کولنگ کا عمل تاحال جاری ہے۔

 

کراچی کے علاقے صدر میں مبینہ آتشزدگی کا واقعہ، کریم سینٹر کی بلائی بلنڈنگ میں آگ کے شولے سوا گھنٹے تک بڑھکتے رہے۔ کریم سینٹر میں ہوزری اور کپڑے کا کام کیا جاتا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق آگ صبح ساڑھے سات بجے لگی فائر برگیڈ کے عملے نے 15 منٹ میں پہنچ کر کاروائی کا آغاز کیا۔ پانچ فائر ٹینڈر سمیت سات گاڑیوں نے آگ پر سوا گھنٹے کے دوران قابو پا لیا۔

 

ریسکیو ٹیموں سمیت پولیس اور رینجرز کی نفری بھی وقوئع پر موجود رہی۔ فائر برگیڈ حکام کہتے ہیں کہ سوا آٹھ بجے آتشزدگی کی اطلاع ملی، بلڈنگ کے بلائی حصے تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا رہا، کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، آگ پر قابو پالیا، ریسکیو حکام کی جانب سے کریم سینٹر میں لگی آگ کو شارٹ سرکٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم مالی نمقصان کا اندازہ ابھی نہیں لگایا جاسکتا، کولنگ کا عمل تاحال جاری ہے۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں