وزیراعظم آفس میں آگ لگ گئی، عمران خان محفوظ رہے

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم آفس کے چھٹے فلور پر آتشزدگی، وزیراعظم سمیت آفس کے عملے کو باہر نکال لیا گیا۔ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ فائر بریگیڈز عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔

 

نیوز ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، آگ وزیراعظم آفس کے چھٹے فلور پر لگی۔ آفس کے تمام عملے کو وزیراعظم سمیت باحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ وزیراعظم آفس میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ جسے ہی آگ لگی تو وزیراعظم آفس میں باقاعدہ خطرے کی گھنٹیاں بجنے لگیں اور الارم بجائے گئے۔


اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈز کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آتشزدگی پر قابوں پانے میں مصروف ہو گئیں، اور کچھ ہی دیر پر آگ پر قابو پالیا گیا اور دیگر سکیورٹی عملہ اور انتظامیہ کے احکام سمیت امدادی عملہ بھی وہاں پر موجود تھی۔ وزیراعظم آفس میں معمول کی ملاقاتیں ہوئیں، معمول کے مطابق کام بھی جاری تھا۔ آج وزیراعظم آفس میں آگ لگنے سے کچھ ہی وقت پہلے وزیراعظم سے امریکہ کے کمانڈر کی ملاقات بھی ہوئی۔

 

وزیراعظم آفس کت تیسرے فلور پر آگ لگنے کے واقع کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی یوسف بیگ مرزا کا کہنا تھا کہ آگ تیسرے فلور کے واش روم سے بھڑکی، دھواں چھٹی منزل تک گیا۔ جس وقت آگ لگی وزیراعظم اپنے آفس میں میٹنگ کر رہے تھے۔ وزیراعظم نے آگ کی شدت پوچھی اور ہدایت کی کہ تمام لوگوں کو باہر نکالا جائے۔ یوسف بیگ مرزا کا مزید کہنا تھا کہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق کوئی نقصان نہیں ہوا، آگ لگنے کی وجوہات تحقیقات کے بعد معلوم ہوں گی۔

 

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں