گبول ٹاؤن: تولیہ فیکٹری میں آتشزدگی،لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ

کراچی(پبلک نیوز) ایک اوربڑی آگ، کرگئی لاکھوں کا سامان راکھ، گبول ٹاؤن کی تولیہ فیکٹری میں لگی آگ پر6گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا۔ کولنگ کا عمل جاری، فائربریگیڈ کی 10گاڑیوں اور اسنارکل نے حصہ لیا، عمارت کا ملبہ گرنے سے تین فائرفائٹر زخمی ہوئے۔

 

شہرقائد میں میں آگ لگنے کے واقعات میں کمی نہ آسکی، کراچی کے علاقے گبول ٹاؤن میں تولیہ فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابوپا لیا گیا۔ کراچی کے انڈسٹریل ایریا میں رات گئے لگنے والی آگ نے پوری فیکٹری کو راکھ کا ڈھیر بنا دیا، آگ کی بڑھتی شدت نے تولیہ فیکٹری کے ساتھ والی عمارت کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

 

آگ بجھانے کے عمل میں فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں آپریشن میں مصروف رہیں، ریسکیو آپریشن کے دوران عمارت کا ملبہ گرنے سے فائر فائٹرز سمیت 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ گنجان آباد علاقہ ہونے کی وجہ سے عملے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

 

ڈپٹی چیف فائر آفیسرامتیازافضل نے آگ لگنے کے واقعہ پر بتایاکہ رات گئے تین بج کر پنتالیس منٹ پر آگ لگنے کے اطلاع موصول ہوئی،گنجان آباد علاقہ ہونے کی وجہ سےفائر بریگیڈ کو مشکلات پیش آئیں۔ گبول ٹاؤن کے مکینوں نے تولہ فیکٹری میں کروڑوں کے نقصان پر صوبائی حکومت کے خلاف خوب بھڑاس نکالی۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں