ٹرانسفارمر کی چنگاری سے لگنے والی آگ نے تباہی مچا دی

پبلک نیوز: جنوبی کوریا کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے تباہی مچا دی۔ درجنوں عمارتیں خاکستر، ایک شخص جاں بحق متعدد زخمی ہو گئے۔ تیزی سے پھیلنے والی آگ سے دارالحکومت سئیول میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کے صوبے گینگ وون کے جنگلات میں آگ لگ گئی۔ تیزی سے پھیلتی آگ نے قریبی علاقے میں کئی گاڑیاں اور گھر جلا دیئے۔ درجنوں عمارتیں تباہ ہو گئیں۔ آگ کے باعث دارالحکومت سیئول میں نیشنل ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔

ہزاروں سپاہی اور فائر فائٹرز ہیلی کاپٹروں، واٹر ٹینکرز کے ذریعہ آگ کے بڑھتے شعلوں پر پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہزاروں افراد کو محفوظ عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق آگ ٹراسفارمر میں چنگاڑی کے باعث بھڑکی۔

جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن نے متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے اور آگ پر جلد از جلد قابو پانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں