آسٹریلیا کے جنگلات میں آتشزدگی، کینبرا میں نیو ایئر پر آتش بازی پروگرام منسوخ

پبلک نیوز: آسٹریلیا کے جنگلات میں 2 ماہ سے لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا، آگ کی وجہ سے دارالحکومت کینبرا میں نئے سال کے موقع پر آتش بازی کا پروگرام منسوخ کر دیا گیا۔

 

آسٹریلوی ریاست وکٹوریا میں گرمی کی شدت بڑھنے سے جنگلا ت میں آگ لگنے کے واقعات بھی بڑھ گئے، خطرے کے پیش نظر حکام نے رہائشیوں اور سیاحوں سمیت 30 ہزار افراد کو علاقہ چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ رضا کار آگ سے متاثرہ جنگلی حیات کو تحفظ دینے کی کوشش کررہے ہیں۔ آسٹریلیا میں 100 سے زائد مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے جبکہ چار ریاستوں وکٹوریا، جنوبی آسٹریلیا، نیو ساؤتھ ویلز اور طسمانیہ میں ایمرجنسی نافذ ہے۔

 

دوسری جانب آسٹریلوی دارالحکومت کے انتظامی ادارے اے سی ٹی کی جانب سے یکم جنوری تک  آگ پر مکمل طور کنٹرول کر لینے کا اعلان کیا گیا ہے لیکن اس سے پہلے درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا اندازہ ہے۔ نئے سال کے استقبال کا جشن منانے کے لیے رات 12 بجے کینبرا میں آتشبازی کا پروگرام بنایا گیا تھا لیکن ایمرجنسی سروس ایجنسی کی جانب سے ایسا نہ کرنے کا مشورہ دیے جانے کے بعد آتشبازی پروگرام منسوخ کر دیا گیا۔

احمد علی کیف  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں