پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

اسلام آباد (پبلک نیوز) پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈز کی ٹیم نے مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزرات اطلاعات کے پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ میں آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ آگ نے عمارت کے 3 فلور کو لپیٹ میں لے لیا۔ عمارت کو خالی کرا لیا گیا۔ خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

آگ لگنے کی وجہ سےعمارت کا عملہ فوری طور پر باہر نکل گیا۔ عمارت میں موجود بعض افراد سیڑھیاں لگا کر اترے اور بعض نے کھڑکیوں سے چھلانگ لگائی جب کہ فائربریگیڈ کے عملے نے بھی موقع پر پہنچ کر اندر موجود افراد کو باہر نکالا اور عمارت مکمل طور پر خالی کرالی۔

فائر بریگیڈ کی 9 گاڑیاں موقع پر موجود ہیں اور آگ بجھانے کی کوشش کررہی ہیں تاہم آگ کی شدت کی وجہ سے اس پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں