نیوزی لینڈ: جنگلات میں لگی آگ بےقابو ہوگئی

پبلک نیوز: نیوزی لینڈ کے جنگلات میں لگنے والی آگ کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ متعدد علاقے آگ کی لپیٹ میں آگئے۔ آگ سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

 

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے جنگلات میں لگنے والی آگ تیزہواؤں کے سبب بےقابو ہوگئی۔ آگ نے بڑے پیمانے پرعلاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

 

ہزاروں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ آگ کے باعث مزید 70000 افراد کی زندگی کو خطرہ ہے۔ حکام نے آگ سے متاثرہ علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر دی۔

 

انتطامیہ کے مطابق ساؤتھ آئی لینڈ، نیلسن اور ویکفیلڈ میں لگی آگ 1955 کے بعد بدترین آگ ہے۔ تیزہواؤں کے سبب ریسکیو ٹیموں کو آگ پر قابو پانے میں دشواری کا سامنا ہے۔ 23 ہیلی کاپٹرز اور 2 جہاز امدادی کاروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

 

 

Related image

 

Related image

 

Image result for fire in new zealand

 

 

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں