کراچی: نشہ میں دھت رئیس زادے کی فائرنگ، شہری زد میں آ گیا

کراچی (تنویرمنیر) شہر قائد میں ایک اور شہری بگڑے رئیس زادوں  کی گولیوں کانشانہ بن گیا۔ملیرمیں نشے میں دھت نوجوانوں نے فائرنگ کرکے ہوٹل منیجر کو زخمی کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے  دونوں ملزموں کوگرفتارکر لیا۔

کراچی میں بڑے باپ کی بگڑی اولادکے برے کرتوت شہری کے لیے وبال جان بن گئے۔ رات گئے ملیرکے ریسٹورنٹ میں فائرنگ سے ہوٹل منیجر کو زخمی کرنے والے دو ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے لاک اپ کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق نشہ میں دھت میر مصطفیٰ راشدی نامی شخص نے بھائی اطہر راشدی کے ہمراہ ہوٹل منیجر پر فائرنگ کی۔ ملزموں کے زیر استعمال گاڑی اور شراب تحویل میں لے لی گئی  ہے۔ تحویل میں لی گئی گاڑی میر مصطفیٰ راشدی کے نام سے رجسٹرڈ ہے۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں