ننکانہ صاحب: ڈی ایچ کیو ہسپتال کی ایمر جنسی وارڈ میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

 

ننکانہ صاحب (پبلک نیوز) ڈی ایچ کیو ہسپتال کی ایمر جنسی وارڈ میں 2گروہوں میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق ،3 شدید زخمی، ڈی پی او بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

 

تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ جس کے نتیجہ میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 3 شدید زخمی ہو گئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) بھاری نفری کے ساتھ ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچ گئے۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں