لاہور سیشن کورٹ میں فائرنگ، سائل جاں بحق

لاہور (شاکر اعوان) سیشن کورٹ بابا گراؤنڈ گیٹ کے قریب فائرنگ، سائل جاں بحق، عدالت آنے والے سائل پر 3 موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سیشن کورٹ بابا گراؤنڈ گیٹ کے قریب فائرنگ سے سائل جاں بحق ہو گیا۔ پیشی پر آنے والے سائل پر تین موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی۔

خیال رہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ عدالتوں کے احاطے میں فائرنگ ایک معمول بن کر رہ گیا ہے۔ سیشن کورٹ بابا گراؤنڈ گیٹ کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں ایک دفعہ پھر سائل ہلاک ہو گیا ہے۔ سائل عدالتی کارروائی میں پیشی کے لیے آ رہا تھا۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں