میکسیکو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 13 افراد ہلاک، متعددزخمی

میکسیکو (پبلک نیوز) شہر کی ایک بار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 13 افراد ہلاک اور متعددزخمی ہو گئے ہیں۔ فائرنگ کرنے والا شخص موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق میکسیکو کے ایک بارمیں ہونے والی پارٹی میں میوزک کی جگہ گولیوں کے تڑتڑاہٹ نے لے لی۔ مسلح افراد نے پارٹی میں شامل افراد پر فائرنگ کھول دی جس سے 13 افراد موقع پر ہلاک متعدد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرہ سے باہر ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں7 مرد، 5 خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں۔ فائرنگ کرنے کے بعد ملزمان فرار ہو گئے جن کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں