ایل او سی کیخلاف ورزی، بھارتی فائرنگ سے بگسر سیکٹر میں نوجوان شہید

پبلک نیوز: بھارت جنگی ہٹ دھرمی پر برقرار، ایل او سی پر ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کردی۔ بھارتی فائرنگ سے بگسر سیکٹر میں نوجوان شہید ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے سر پر جنگی جنون سوار، ایل او سی کے بگسر سیکٹر میں فائرنگ کر کے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔

بگسر سیکٹر میں بھارتی فائرنگ سے ایک شہری شہید ہو گیا۔ پاکستان نے  جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں اور نوجوان کی شہادت پر بھارتی  ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا اور شدید احتجاج ریکارڈ کروایا۔ 

دفتر خارجہ کے مطابق 2017 سے بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ بلااشتعال فائرنگ بین الاقوامی قوانین اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ بھارت اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کو ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری کا دورہ کرنے کی اجازت دے تاکہ حقائق سامنے آ سکیں۔

احمد علی کیف  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں