کراچی: منی ایکسچینج میں ڈاکو گھس آئے، لاکرز پر فائرنگ، سکیورٹی عملہ نے لٹنے سے بچا لیا

کراچی (پبلک نیوز) شہر قائد میں منی ایکسچینج کو لوٹنے کی کوشش سیکیورٹی عملے نے ناکام بنا دی۔ نیپا چورنگی کے قریب واقع منی ایکسچیج میں تین مسلح ملزمان نے داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔

نیپا چورنگی کے قریب واقع منی ایکچینج میں تین مسلح ملزمان نے داخل ہونے کی کوشش کی منی ایکسچینج میں موجود سیکیورٹی گارڈ اور عملے نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیکورٹی الارم دبا دیا جسکے بعد مزید سکیورٹی گارڈ منی ایکسچیج پہنچ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قریب موجود پولیس موبائل بھی اطلاع ملنے پر فوری پہنچی۔ شبہ ہے کہ یہ تینوں وہی ہیں۔ جنھوں نے کچھ دن پہلے گلستان جوھر میں منی چینجر کو لوٹا تھا۔

ملزمان کی جانب سے لاکرز پر فائر بھی کئے گئے تھے لیکن الارم بجنے کی وجہ سے تینوں ملزمان نے راہ فرار اختیار کی۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں