11 سال بعد برٹش ائیرویز کا پاکستان میں فضائی آپریشن بحال

اسلام آباد(پبلک نیوز) برٹش ائیرویز خوش آمدید، گیارہ برس بعد ہیتھرو ائیرپورٹ سے برٹش ائیرویز کی پرواز مسافروں کو لے کر اسلام آباد ائیر پورٹ آئی۔ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ برٹش ائیر ویز کی آمد ثابت کررہی ہے کہ دنیا وزیراعظم عمران خان کے پرامن پاکستان کے بیانیے کی سچائی کو تسلیم کر رہی ہے۔

 

دو ہزار آٹھ میں میریٹ پر حملے کے بعد سے بند برٹش ائیرویز کی پروازیں بحال، گیارہ برس بعد برٹش ائیرویز کی پرواز اسلام آباد کی فضاؤں میں، اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر برٹش ائیرویز کی پرواز بی اے ڈبلیو ٹو سکس ون ہیتھرو ائیر پورٹ سے دو سو چالیس مسافروں کو لے کرآئی۔ وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور زلفی بخاری نے استقبال کیا۔

معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ کر کے خوش آمد کیا اور کہا کہ پی ٹی آئی نے وہ کر دکھایا جو سابقہ حکومتیں نہ کر سکیں۔ ثابت ہو گیا کہ دنیا عمران خان کے پر امن پاکستان کے بیانیے کی سچائی کو تسلیم کر رہی ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے آج کا دن تاریخی قرار دیا، کہتے ہیں! فضائی رابطوں کی بحالی دونوں ممالک کے بہترین تعلقات کا ثبوت ہے۔ برٹش ائیرویز کی یہی پرواز مسافروں کو لےکر ہیتھرو ائیرپورٹ بھی روانہ ہو گئی۔ برٹش ائیرویز کی ہفتے میں تین پروازوں کی آمد و رفت ہوا کرے گی۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں