کراچی میں کانگو وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا، مریض جاتون جاں بحق

کراچی (پبلک نیوز) شہر قائد میں کانگو وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا۔ اورنگی ٹاؤن کی خاتون مریضہ میں کانگو وائرس سے چل بسی۔

تفصیلات کے مطابق کانگو ہیمرجک فیور نے رواں سال کی پہلی زندگی نگل لی۔ اورنگی ٹاؤن کی 35 سالہ خاتون تعظیم فیضان میں کانگو وائرس سے جابحق ہوگئی ۔ ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا تھا، لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد کانگو کی تصدیق ہوگئی تھی۔

اورنگی ٹاؤن کی رہائشی خاتون کو اسپتال لایا گیا تو خون کی الٹیاں جاری تھیں جبکہ پلیٹی لیٹس کی تعداد بھی کم تھی۔

واضح رہے کہ گذشتہ برس 41مریضوں مین کانگو بخار کی تصدیق ہوئی تھی، زیادہ تر مریضوں کا تعلق بلوچستان سے تھا۔ گذشتہ برس کانگو وائرس کراچی میں بھی 16 جانیں نگل گیا تھا۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں