قرشی یونیورسٹی کا پہلا کانووکیشن، گورنر پنجاب چودھری سرور کی خصوصی شرکت

لاہور (پبلک نیوز) قرشی یونیورسٹی کا پہلا کانووکیشن لاہور کے علی آڈیٹوریم میں ہوا۔ جس میں گورنر پنجاب چودھری سرور نے خصوصی شرکت کی۔

قرشی یونیورسٹی کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ قرشی انڈسٹریز کے مشن، انسانیت کی بھلائی اور پاکستان کی ترقی ہے۔

چیئرمین قرشی انڈسٹریز اقبال احمد نے قرشی یونیورسٹی کو گلوبل نالج سٹی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

کانووکیشن میں تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات میں گولڈ میڈل تقسیم کیے گئے جبکہ گریجوایشن مکمل کرنے والے سٹوڈنٹس کو ڈگریاں دی گئیں۔

احمد علی کیف  6 روز پہلے

متعلقہ خبریں