ممتاز مزاح نگار مشتاق احمد يوسفی کی پہلی برسی

 

طنزومزاح کا عہد يوسفی تمام ہوئے ایک برس بیت گیا۔ ممتاز مزاح نگار اور صاحبِ طرز اديب مشتاق احمد يوسفی کی پہلی برسی آج منائی جا رہی ہے۔ يوسفی صاحب 20 جون 2018 کو کراچی کے نجی اسپتال ميں انتقال کر گئے۔

 

صاحب طرز اسلوب نگار مشتاق يوسفی 4ستمبر 1923کو ریاست راجستان کے شہر جے پور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے آگرہ یونیورسٹی سے فلسفہ میں ایم اے کیا اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ایل ایل بی کیا۔ پاکستان قائم ہوا تو ہندوستان ميں ڈپٹی کمشنر کے عہدہ کو ٹھکرا کر کراچی آئے اور بینکنگ کے شعبہ سے وابستہ ہوئے۔

 

طنزومزاح پر ان کی 5 بے مثال کتابيں شائع ہوئيں۔ جن میں چراغ تلے، خاکم بدہن، زرگزشت، آبِ گم اور شامِ شعرِ یاراں شامل ہیں۔ انہیں حکومت پاکستان نے ادب میں نمایاں کارکردگی پر ہلال امتیاز اور ستارہ امتیاز سے نوازا۔

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں