پی ایس ایل سیزن 4 کا میلہ سج گیا

پبلک نیوز: پی ایس ایل سیزن فور کی پہلی فتح کے لیے میدان سجنے میں چند گھڑیاں باقی ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے مابین افتتاحی میچ کے اہم کھلاڑیوں پر ایک نظر۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم بلے بازی میں وکٹ کیپر لیوک رونکی، این بیل اور کیمرون ڈیل پورٹ پر انحصار کرے گی۔ لاہور قلندرز اے بی ڈویلیئرز، فخرزمان اور محمد حفیظ کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ باؤلنگ میں کپتان محمد سمیع، رومان ریئس اور فہیم اشرف کے ساتھ ساتھ سمت پٹیل کے ذریعے قلندرز کو قابو کرنے کی کوشش کرے گی۔

لاہور قلندرز کا باؤلنگ میں مین ہتھیار شاہین شاہ آفریدی ثابت ہو سکتے ہیں جبکہ نیپالی لیگ اسپنر سندیپ بھی پی ایس ایل میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دیکھانے کو تیار ہیں۔

یاد رہے کہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق 10 بج کر 45 منٹ پر شروع ہو گا۔

احمد علی کیف  7 ماه پہلے

متعلقہ خبریں