پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں پہلا ایک روزہ کرکٹ میچ 7نومبر کو کھیلیں گی

پبلک نیوز: شاہینوں نے ون ڈے میں کیویز کو زیر کرنے کے لیے جال بچھا دیا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایک روزہ کرکٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 7نومبر کو ہو گا۔

کیویز کے خلاف سیریز کھیلنے ون ڈے اسپیشلسٹ جنید خان، امام الحق اور حارث سہیل یو اے ای پہنچ گئے۔ تینوں کھلاڑیوں کی ٹیم میں شمولیت سے سرفراز الیون مزید مستحکم ہوگی۔

ون ڈے سیریز میں بہتر کارکردگی کے لئے کپتان سرفراز اور ٹیم مینجمنٹ نے سر جوڑ لیے ہیں۔ شائقین کی جانب سے قومی ٹیم سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تسلسل برقراررکھنے کی توقع کی جارہی ہے۔

پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا آغاز ابوظہبی کرکٹ اسٹیڈیم سے 7 نومبر کو کرے گا۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں