شاہینوں کا فاتحانہ آغاز، جنوبی افریقا کو پہلے ون ڈے میں شکست دیدی

پبلک نیوز: ٹیسٹ سیریز میں شکست کا غم بھلا کر شاہینوں نے ون ڈے سیریز میں فتح کے لیے کمر کس لی ہے۔ جنوبی افریقا نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میں جیت کے لیے 267 رنز کا ہدف دے دیا۔  ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

 

جنوبی افریقا نے پاکستان کو پانچ میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے مقابلے میں جیت کے لیے 267 رنز کا ہدف دے دیا۔ میزبان ٹیم ٹاس جیت کر بیٹنگ کے لیے آئی تو اوپنر ہاشم آملہ اور ہینڈرکس نے اپنی ٹیم کو 82 رنز کا پراعتماد آغاز فراہم کیا۔ ہینڈرکس 45 رنز بنانے کے بعد شاداب خان کا شکار بنے۔

 

ڈیبیو کرنے والے بلے باز وینڈیر ڈیوسن 7 رنز کے فرق سے اپنی پہلی سنچری مکمل کرنے میں ناکام رہے۔ وہ حسن علی کی گیند پر شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔ جنوبی افریقا نے ہاشم آملہ کی 108 اور ڈیوڈ ملر کی 16 رنز کی باری کی بدولت دو وکٹوں کے نقصان پر 266 رنز بنائے۔

میچ میں فہم اشرف، عثمان شنواری، عماد وسیم اور محمد حفیظ وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

 

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز امام الحق اور فخر زمان نے کیا، 45 کے مجموعی اسکور پر فخر زمان 25 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ بابر اعظم وکٹ اور امام الحق نے مل کر ٹیم 94 رنز کا اضافہ کیا۔ بابر اعظم 49 رنز بنا کر ہینڈرکس کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ امام الحق بھی 86 رنز کی اچھی اننگز کھیلنے کے بعد اولیوئیر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ قومی ٹیم کے تجربہ کار بلے باز شعیب ملک 12 رنز بنا کر پھیلوکوایو کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

 

شعیب ملک کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد وکٹ پر آئے تو گرین شرٹس کو جیت کے لیے 49 رنز درکار تھے لیکن سرفراز احمد غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف ایک رن بنا کر عمران طاہر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔ ان کے بعد پر شاداب خان نے محمد حفیظ کا بھرپور ساتھ دیا اور دونوں کھلاڑیوں  نے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ محمد حفیظ 71 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ شاداب خان نے بھی 18 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں