باباگورونانک کا 550واں جنم دن، سکھ یاتریوں کا پہلا جتھہ لاہور پہنچ گیا

لاہور(طاہر عمران ) باباگورونانک کے550 ویں جنم دن کی تقریبات قریب، بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ برادری کی پاک سرزمین پر آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ لندن سے سکھ یاتریوں کا پہلا جتھہ لاہور پہنچ گیا۔

 

باباگورونانک کے550ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے دنیا بھر سے سکھ برادری کی آمد، پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے 178 سکھ یاتریوں کا پہلا جتھہ لندن سے لاہور پہنچ گیا۔ سکھ یاتریوں کے استقبال کے لئے لاہور ایئرپورٹ پر خصوصی انتظامات کئے گئے۔ پی آئی اے سٹیشن منیجر علی اصغر زیدی اور منیجر تعلقات عامہ اطہر اعوان نے یاتریوں کا استقبال کیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق سکھ یاتریوں کو لاہور ائیر پورٹ آمد پر پی آئی اے کی جانب سے گلدستے اور مشروبات پیش کئے گئے۔ پی آئی اے کی ٹیم سکھ یاتریوں کی سہولت کے لئے لندن اور لاہور ائیرپورٹ پر موجود تھی۔ سکھ یاتریوں نے قومی ائیر لائن کے انتظامات کو خوب سراہا۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں