ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 10سالہ بچوں کو پولیو قطرے پلانے کا فیصلہ

اسلام آباد(پبلک نیوز) ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 10 سال عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ 10سالہ بچوں کو پولیو کے قطرے راولپنڈی کی 16 یونین کونسلز میں خصوصی مہم کے دوران پلائے جائیں گے۔

 

بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا گیا، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 10 سال عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا فیصلہ۔ 10سالہ بچوں کو پولیو کے قطرے راولپنڈی کی 16 یونین کونسلز میں خصوصی مہم کے دوران پلائے جائیں گے۔ 18 فروری کو راولپنڈی میں خصوصی انسداد پولیو مہم شروع ہو گی، پیر ودھائی کا علاقہ بھی شامل ہے۔

 

اس سے قبل صرف پانچ سال تک عمر کے بچوں کو پولیو لے قطرے پلائے جاتے تھے۔ عالمی ادارہ صحت نے راولپنڈی کی انتظامیہ کو 10 سالہ بچوں کو پولیو قطرے پلانے کا گرین سگنل دے دیا۔ کمشنر راولپنڈی جودت ایاز 18 فروری کو شروع ہونے والی خصوصی پولیو مہم کی مانیٹرنگ خود کریں گے۔

 

وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے پولیو بابر بن عطا نے بھی 10 سالہ بچوں کو پولیو قطرے پلانے کے فیصلے کی توثیق کر دی ہے۔ فیصلہ اسلام آباد کی چار یونین کونسلز میں کامیاب تجربے کے بعد کیا گیا۔ گزشتہ 30 سال میں پہلی مرتبہ اسلام آباد کے گٹر کا پانی پولیو وائرس سے پاک نکلا۔

عطاء سبحانی  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں