سعودی عرب سے ادھار تیل کا پہلا بحری جہاز کراچی پہنچ گیا

 

کراچی(پبلک نیوز) سعودی عرب سے ادھار تیل کا پہلا بحری جہاز کراچی پہنچ گیا۔ جہاز ایم ٹی کوئٹہ کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوا۔ سعودی حکومت نے تین سال تک تین ارب بیس کروڑ ڈالر کی تاخیری ادائیگیوں پر تیل کی فراہمی کا اعلان کیا تھا۔ 

 

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سے ادھار تیل کا پہلا بحری جہاز لائٹ کروڈ آئل لے کر کراچی پہنچ گیا۔ جہاز ایم ٹی کوئٹہ کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوا۔ سعودی حکومت نے تین سال تک تین ارب بیس کروڑ ڈالر کی تاخیری ادائیگیوں پر تیل کی فراہمی کا اعلان کیا تھا۔ ادھار تیل ملنے سے پاکستان کو بھاری زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔

 

واضح رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے رواں ماہ یکم جولائی کو اعلان کیا گیا تھا کہ نئے مالی سال سے پاکستان کو موخر ادائیگیوں پر 27 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ماہانہ تیل کی فراہمی شروع ہو جائے گی جو تین برس تک جاری رہے گی اور اس دوران پاکستان کو مجموعی طور پر تقریباً 10 ارب ڈالر مالیت کا خام تیل دیا جائے گا۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں