سٹی کونسل کراچی کے ارکان آپس میں گتھم گتھا، ایک دوسرے پر مکے برسا دیئے

کراچی (پبلک نیوز) سٹی کونسل کراچی کے ارکان آپس میں گتھم گتھا، ایک دوسرے پر مکے برسا دیئے۔ میئر کے ڈائس کا گھیراؤ، شدید نعرہ بازی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سٹی کونسل کا اجلاس میئر کراچی وسیم اختر کی صدارت میں شروع تو جماعت اسلامی کے رہنما تجاوزات آپریشن پر برس پڑے۔ جس پر سٹی کونسل کراچی کے ارکان آپس میں گتھم گتھا ہو گئے اور ایک دوسرے پر مکے برسا دیئے۔

عینی شاہدین کے مطابق جماعت اسلامی کے اراکین کی جانب سے ہل پارک میں مسجد شہید کرنے پر شدید احتجاج کیا گیا۔ جس پر ایم کیو ایم پاکستان کے اسلم آفریدی نے مذہب کی آڑ میں غیرقانونی طور پر قبضہ کرنے کی بات کی۔

جس پر جماعت اسلامی اراکین نے چائنا کٹنگ کرنے والوں کے خلاف نعرے لگنا شروع کر دیئے۔ اراکین نے بیچ بچاؤ کرایا تو اپوزیشن نے میئر ڈائس کا گھیراؤ کرتے ہوئے شدید نعرہ بازی کی۔ میئر کراچی نے کہا کہ اپوزیشن صرف پوائنٹ اسکورنگ کر رہی ہے۔

احمد علی کیف  7 ماه پہلے

متعلقہ خبریں