لاہور، تیز رفتار منی ٹرک اُلٹ گیا، 5 افراد جاں بحق،20 سے زائد زخمی

لاہور(پبلک نیوز)لاہور کے علاقے سندر میں دودھ سے لوڈ تیز رفتار مزدہ ٹرک اُلٹ گیا، حادثہ میں پانچ افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

لاہور رائیونڈ سندر بحریہ ٹاؤن میں دودھ سے لوڈ تیز رفتار مزدہ ٹرک اُلٹ گیا ، حادثہ میں پانچ افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے، پولیس کے مطابق دودھ سے بھرا ٹرک جس پر 25 سے زائد لوگ سوار تھے، ٹرک سٹی رائیونڈ سے بحریہ ٹائون سندر کی طرف جارہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گیا۔

 

حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے لاشوں کو قبضہ میں لے لیا، جبکہ زخمیوں کو امدادی ٹیموں نے طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں پانچ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حادثہ کے بعد ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہو گیا۔

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں