لاہور ائیرپورٹ پر پرندوں کی بھرمار، ائیرپورٹ عارضی طور پر بند کر دیا

لاہور(پبلک نیوز) ائیرپورٹ پر پرندوں کی بھرمار کی وجہ سے سول ایوی ایشن انتظامیہ کو ائیرپورٹ عارضی طور پر بند کرنا پڑ گیا۔ جس کی وجہ سے کئی پروازیں متاثر ہوئیں۔  


تفصیلات کے مطابق پیرس سے لاہور کی پرواز پی کے 734 سیالکوٹ اتار لی گئی۔ مدینہ سے لاہور کی پرواز پی کے 3042 کو ملتان میں اتار لیا گیا۔ ایمریٹس ایئر لائن کی دبئی سے آنے والی پرواز کا رخ کراچی کی جانب موڑ دیا گیا۔ قطر ایئرویز کی دوحہ سے آنے والی پرواز کو بھی کراچی لے جانے کی ہدایات دی گئی ہے۔ لاہور سے جدہ، کوپن ہیگن اور اوسلو جانے والی پرواز کی روانگی میں تاخیر ہوئی۔

ترجمان کے مطابق مسافروں اور طیاروں کی حفاظت کے مدنظر دونوں پروازیں متبادل ائیرپورٹ پر اتاریں۔ جس کے باعث کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق لاہور ائیرپورٹ کے گرد شادی ہالوں کی بھرمار ہے۔ شادی ہال کا عملہ بچا ہوا کھانا باہر اور چھتوں پر پھینک دیتے ہے جس کی وجہ سے پرندے کھانا کھانے کے لیے ان شادی ہالز کے گرد اڑتے ہیں۔


رواں سال طیاروں سے پرندہ ٹکرانے کے 18 واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سب سے زیادہ پرندے پی آئی اے کے طیاروں سے ٹکرائے۔ عالمی قوانین کے مطابق ایئرپورٹ سے آبادی کم از کم 13 کلو میٹر دور ہونی چاہیے۔ ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق پرندوں کو مارنے کے لیے 10 سے 12 شوٹرز ڈیوٹی پر موجود رہتے ہیں۔

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں