سیالکوٹ ایئر پورٹ رن وے مرمت کے باعث پروازوں کے شیڈول میں ردوبدل

 

کراچی (پبلک نیوز) سیالکوٹ ایئر پورٹ کے رن وے کی مرمت کے باعث 24 جون سے 03 جولائی تک پی آئی اے کی سیالکوٹ سے روانہ ہونے والی پروازوں کے شیڈول میں عارضی طور پرتبدیلی کی گئی ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پروازوں میں رودوبدل کے متعلق مسافروں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

 

30 جون کو بارسلونا سے سیالکوٹ کی پروازPK720 اب بارسلونا سے اسلام آباد کے لئے آپریٹ کی جائے گی جبکہ سیالکوٹ سے پیرس کی پروازPK769 اب سیالکوٹ کی بجائے اسلام آباد سے روانہ ہو گی۔پی آئی اے کی سیالکوٹ سے روانہ ہونے والی باقی تمام پروازیں رن وے کے کھلنے تک لاہور ائر پورٹ سے آپریٹ کی جائیں گی۔

 

ترجمان نے بتایا کہ جن مسافروں نے بکنگ کے وقت اپنے رابطہ نمبر فراہم کیے تھے ان کو پروازوں میں عارضی ردوبدل کے متعلق اطلاع کر دی گئی ہے جبکہ جن مسافروں کے رابطہ نمبر دستیا ب نہیں ان سے گزارش ہے کہ وہ اپنی پروازوں کے متعلق پی آئی اے کال سینٹر کے نمبر111-786-786 سے رابطہ کریں۔ پی آئی اے سیالکوٹ ائر پورٹ کے رن وے کی مرمت کے باعث مسافروں کو پیش آنے والی زحمت پر معذرت خواہ ہے۔ 

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں