سمندری طوفان "مائیکل" نے فلوریڈا کے بعد جارجیا کا رُخ کر لیا

پبلک نیوز: خطر ناک سمندری طوفان مائیکل نے فلوریڈا کے بعد جارجیا کا رُخ کر لیا، فلوریڈا میں طوفان کے نتیجے میں  دو افراد ہلاک اور کئی علاقے زیرِ آب آ گئے۔

تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان مائیکل ریاست فلوریڈا کے ساحلی شہر میامی سے ٹکرا گیا۔ طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔ طوفان کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گزشتہ روز اسپین میں بھی شدید بارش اور سیلاب کے باعث 10 افراد ہلاک ہو گئے۔

سمندری طوفان مائیکل ریاست فلوریڈا کے ساحلی شہر میامی سے ٹکرا گیا۔  جس نے پوری ریاست میں تباہی مچا دی، طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔ طوفان کے باعث امدادی کارروائیوں میں  بھی مشکلات درپیش ہیں۔

امریکی ریاست فلوریڈا کا علاقہ پین ہینڈل طوفان سے سب سے زیادہ متاثر ہوا، جہاں کئی مکانات تباہ ہوگئے اور سڑکیں ڈوب گئیں، جس کے بعد ایئرپورٹ بھی بند کردئیے گئے۔

میکسیکو بیچ پر250 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں سے کئی گھروں کی چھتیں اُڑ گئیں۔ درخت گر گئے اور بجلی و مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

 جارجیا اور الابامہ میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ دوسری جانب گزشتہ روز اسپین میں بھی شدید بارش اور سیلاب نے تباہی مچا دی، جس سے مختلف حادثات میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔ سیلابی ریلہ کئی گاڑیاں بہا لے گیا۔ بارسلونا میں بھی طوفانی بارش اور سیلاب کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں