لاہور: جیلانی پارک میں پھولوں کی 7روزہ سالانہ نمائش کا آغاز

لاہور (کرار ہمایوں) جیلانی پارک میں پھولوں کی سالانہ نمائش کاآغاز ہو گیا۔ نمائش سات روز تک پھولوں کے دالدادہ افراد کا دل لبھائے گی۔

تفصیلات کے مطابق جشن بہاراں کو مناتے پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کی جانب سے جیلانی پارک میں سات روزہ نمائش کا افتتاح ایرانی قونصل جنرل نے کیا۔ سالانہ نمائش میں اودے اودے رنگ برنگے پھول لوگوں کی توجہ کا مرکز رہے۔

بہار کو خوش آمدید کہتے قدرت کے حیسن تحفے پھولوں کو زبردست انداز میں پیش کر نے پر شہریوں نے ادارے کی کاوش کو سراہا۔

قدرت کے حسین تحفے پھولوں کی 100 سے زائد اقسام اہلیان لاہور کی توجہ کے منتظر ہیں۔ شہری سات روز تک ان خوبصورت پھولوں کی نمائش کو دیکھ سکیں گے۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں