بلاول بھٹو کے نام سے منسوب فلائی اوور منصوبہ نا مکمل، ٹھیکیدار رقم لیکر غائب

 

جیکب آباد (پبلک نیوز) بلاول بھٹو زرداری فلائی اوورکی تعمیر کا کام تا خیر کا شکار ٹھیکیدار رقم لینے کے باوجود کام ادھورا چھوڑ کرغائب ہو گیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے نام سے منسوب  فلائی اوور اب  تک پایا تکمیل کو نہیں پہنچ سکا۔ اس تعمیر پر 58 کڑور کی لاگت ہو گی۔ اس  منصوبے کو جون 2019 میں مکمل ہونا تھا لیکن اب تک مکمل نہیں ہو سکا   جبکہ ٹھیکیدار پوری رقم وصول کر کے غائب ہو گیا ہے۔ جبکہ جگہ جگہ   کھدائی سے عوام  کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوتا ہے۔

  

واضح رہے کہ ایک اور رپورٹ کے مطابق اس تعمیر کے دوران بہت ناقص  مٹیریل استعمال کیا گیا ہے، جبکہ اس فلائی اوور کی تعمیر کے دوران سڑک پر  بہت سی سٹریٹ لائٹ لگائی گئی تھی جن میں اب تک بلب نہیں لگائے گئے۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں