مودی اگر اپنے فیصلے کی مقبولیت جاننا چاہتے ہو تو آج ریفرنڈم کراؤ، وزیرخارجہ

 

ملتان (پبلک نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیری قیادت نے بھارتی غیر آئینی اقدام مسترد کیا۔ بھارتی اقدام کو پاکستان قوم نے بھی مسترد کیا۔ بھارت، پاکستان اور کشمیری تنازعہ کے فریق ہیں۔ تیسرا فریق کشمیر بالکل پابند سلاسل ہے۔ مودی اگر اپنے فیصلے کی مقبولیت جاننا چاہتے ہو تو آج ریفرنڈم کراؤ۔

 

تفصیلات کے مطابق ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں اقلیتی برادری غیر محفوظ ہے۔ کشمیری قیادت نے بھارتی غیر آئینی اقدام مسترد کیا۔ بھارتی اقدام کو پاکستان قوم نے بھی مسترد کیا۔ مقبوضہ وادی میں کرفیو کو آج تیرہواں روز ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں عید پر قربانی کی اجازت نہیں دی گئی۔ مقبوضہ وادی میں اسپتال، اسکول دفاتر مکمل بند ہیں۔ پاکستان نے بات چیت سے کبھی بھی انکار نہیں کیا۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت، پاکستان اور کشمیری تنازعہ کے فریق ہیں۔ تیسرا فریق کشمیر بالکل پابند سلاسل ہے۔ 13 دن سے مسلسل نہتے لوگوں پر قیامت ٹوٹ رہی ہے۔ ہم ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے۔ عالمی میڈیا نے بھی تسلیم کیا کہ بھارت کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے۔ مودی اگر اپنے فیصلے کی مقبولیت جاننا چاہتے ہو تو آج ریفرنڈم کراؤ۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں