ہرگز یہ بیان نہیں دیا کہ ڈاکٹرعافیہ پاکستان واپس آنا نہیں چاہتی: ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد(پبلک نیوز) پاکستان نے سری لنکا میں دہشتگردی پر بھارتی میڈیا کا پاکستان مخالف پروپیگنڈہ افسوسناک قرار دے دیا۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ سری لنکا کو جو مدد پاکستان سے درکار ہو گی دیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کے ایران میں دئیے بیان کی بھی وضاحت کر دی۔

 

ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وارمیڈیا بریفنگ میں سری لنکا میں دہشتگردی پر بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کی مذمت کی۔ سر لنکا کو ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی۔ دورہ ایران میں دیئے گئے وزیراعظم کے بیان پر ترجمان دفترخارجہ کی وضاحت دی، بتادیا کہ شکیل آفریدی اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق پاکستانی موقف بدلنے کا بھی کوئی امکان نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہرگز یہ بیان نہیں دیا کہ ڈاکٹر عافیہ واپس نہیں آنا چاہتی۔ ڈاکٹرعافیہ سے متعلق میرا بیان توڑ مڑوڑ کرپیش کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور حریت رہنماء یاسین ملک کی خراب صحت پر اظہارِ تشویش بھی کیا، یہ بھی وضاحت کی کہ امریکی سفارتخانے میں فائرنگ رینج نہیں بنائی جارہی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کا دورہ چین انتہائی اہم ہو گا۔ چین اور عالمی قیادت سے اہم مذاکرات ہوں گے۔

عطاء سبحانی  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں