کرپٹ وزیروں کو جیل بھیجنے کے بجائے نئی وزارتیں دی گئیں: مریم اورنگزیب

پبلک نیوز: مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگیزیب نے کہا ہے کہ کرپٹ وزیروں کو جیل بھیجنے کے بجائے نئی وزارتیں دی گئیں۔ مہنگائی 3گنا بڑھ گئی، گیس کے بل جعلی بھیجے گئے۔ گیس بلوں میں جعل سازی پر وزیر پٹرولیم کو ہٹایا گیا۔

وزارتوں کے ردوبدل پر رد عمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ وزیروں کوجیل ڈالنے کی بجائے نئی وزارتیں دی گئیں۔ پارٹی فنڈنگ کے پیسے سے علیمہ خانم کے محل بنے۔ نئے پاکستان میں مہنگائی 3 گنا بڑھ گئی۔ عوام کو بھیجے گئے گیس کی بل جعلی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ گیس بلوں میں جعل سازی پر وزیر پٹرولیم کو ہٹایا گیا۔ کرپٹ وزیروں کو جیل میں ڈالنے کی بجائے نئی وزارتیں دی گئیں۔ راتوں رات ڈالر مہنگا ہوتا ہے مگر وزیراعظم کو کچھ پتہ نہیں ہوتا۔

مریم اورنگزیب نے الزام لگایا ہے کہ پارٹی فنڈنگ کے پیسے سے علیمہ خانم کے محل بنے۔ غریبوں کے گھر گرائے گئے جبکہ بنی گالا کو ریگورلائز کیا گیا۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں