ترجمان الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس کے دوران بدنظمی

اسلام آباد (پبلک نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان الطاف احمد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو دباؤ میں نہیں لایا جا سکتا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد حسین سید نے سیکریٹری سے ملاقات کی ۔

الیکشن کمیشن آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمیشنر نے مسلم لیگ ن کے وفد کو بتایا کہ ممبران نہیں ہیں۔ تاہم چیف الیکشن کمیشنر خود آفس میں موجود رہے۔ چیف الیکشن کمیشنر سردار محمد رضا نے پانچ بجے تک انتظار کیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد حسین سید نے سیکریٹری سے ملاقات کی۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے مشاہد حسین سید کو تمام اعتراضات پر تسلی بخش جواب دیا۔

پریس کانفرنس میں ہونے والی بد نظمی ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:

احمد علی کیف  1 سال پہلے

متعلقہ خبریں