پنجاب میں لوڈشیڈنگ، شدید دھند کے باعث ٹرانسمیشن لائن میں خرابی معمول

لاہور (پبلک نیوز) پنجاب میں توانائی بحران نہیں۔ لوڈشیڈنگ کی وجہ دھند ہے۔ شدید دھند کے باعث ٹرانسمیشن لائن میں خرابی سے بجلی کی فراہمی معطل ہو جاتی ہے۔

 

پنجاب میں لوڈشیڈنگ کی وجہ دھند ہے۔ شدید دھند کے باعث این ٹی ڈی سی کی ٹرانسمیشن لائن میں سپارکنگ سے آئسولیٹرز میں دھماکے ہوتے ہیں جس سے بجلی کی فراہمی معطل ہو جاتی ہے۔ دھند کے باعث ہائی ٹرانسمیشن لائن میں سپارکنگ ہوتی ہے۔

 

گذشتہ ہفتہ سے پنجاب میں بجلی کا شدید بحران ہے۔ 16 سے 18 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ دھند کے باعث  گدو، بلوکی اور حویلی بہادر شاہ سمیت 13 پاور پلانٹ بند ہوئے، جس سے ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5850 میگا واٹ تک پہنچ گیا۔

حارث افضل  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں