پشاور:حیات آباد فوڈ اینڈ ڈرگ لیب کو فوڈ اتھارٹی کے تحویل میں دینے کا فیصلہ

پشاور (حسن علی) حیات آباد فوڈ اینڈ ڈرگ لیب کو فوڈ اتھارٹی کے تحویل میں دینے کا فیصلہ، ڈائریکٹر جنرل کے پی فوڈ اتھارٹی ریاض خان محسود کا فوڈ لیب حیات آباد کا دورہ، ان کا کہنا ہے کہ فوڈ لیب تحویل میں لینے سے فوڈ اتھارٹی کی تکنیکی مہارت میں مزید اضافہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کے تحت کام کرنے والی حیات آباد فوڈ اینڈ ڈرگ لیب کو فوڈ اتھارٹی کے تحویل میں دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیرصحت کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل کے پی فوڈ اتھارٹی ریاض خان محسود نے فوڈ لیب حیات آباد کا دورہ کیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی ریاض محسود کا کہنا ہے کہ فوڈ لیب تحویل میں لینے سے فوڈ اتھارٹی کی تکنیکی مہارت میں مزید اضافہ ہوا۔

احمد علی کیف  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں