انڈر نائینٹین ویمن فٹ بال چمپئن شپ 2018 کا آغاز

لاہور (پبلک نیوز) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام انڈر نائینٹین ویمن فٹ بال چمپئن شپ 2018 کا آغاز ہوگیا ہے۔ ملک بھر سے خواتین کی 13ٹیمیں جیت کے لئے جان لڑائیں گی۔

سٹی سکول میں انڈر 19ویمن فٹبال چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا۔ افتتاحی تقریب میں پنجاب فٹبال فیڈریشن کے صدر سردار نوید حیدر خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ پبلک نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صدر پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن سردار نوید نے کہا کہ 3سال کے بعد فٹبال فیڈریشن بحال ہوئی۔ اب کھلاڑیوں کے لیے آگے جانے کا بہترین موقع ہے۔

 

دوسری جانب ٹورنامنٹ میں شریک کھلاڑیوں نے کہا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹ کے انعقاد سے خواتین کو قومی ٹیم میں جانے کا موقع ملتا ہے۔بہترین کارکردگی دکھانے والی 30خواتین کھلاڑیوں کو انڈر 19قومی ٹیم کے کیمپ کے لیے منتخب کیا جائے گا۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں