لیورپول، چیلسی، ریال میڈرڈ اور ویلینشیا نے اپنے میچ جیت لیے

پبلک نیوز: فٹبال لیگز میچز میں سنسی خیز مقابلےجاری ہیں۔ لیور پول، چیلسی، ریال میڈرڈ اور ویلینشیا نے اپنے اپنے میچ جیت لیئے۔

 

چیمپیئنز لیگ میں لیورپول نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ جیت لیا۔ میچ کے 16 ویں منٹ میں لیورپول کے رابر ٹوفر مینو نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔ 70ویں منٹ میں ٹوٹنہم کے لوکاس نےگول کر کے میچ برابر کر دیا۔ کھیل کے 90 ویں منٹ میں لیورپول کے محمد صلاح کے شاندار ہیڈر کو روکتے ہوئے ٹوٹنہم کے ڈیفنڈر نے اون گول کر دیا۔

 

دوسرے میچ میں چیلسی نے کارڈف سٹی کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔ ریال میڈرڈ زیندین زیڈان کی آمد کے بعد کامیابی کے ٹریک پر آ گئی۔ لالیگا میں دلچسپ مقابلے کے بعد ہوئیسکا کو تین، دو سے شکست دے دی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کا فیصلہ کن گول کریم بینزیما نے کھیل کے89 ویں منٹ میں کر کے اپنی ٹیم کو تین پوائنٹس دلوا دیئے۔

 

دوسرے میچ میں ویلینشیا نے سیولا کو قابوکر لیا۔ ویلینشیا کی جانب سے میچ کا واحد گول ڈینیئل پاریجو نے پنالٹی شوٹ پر کیا۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں