فٹ بال سپر اسٹار لیونل میسی نے ایک اور ریکارڈ قائم کردیا

پبلک نیوز: فٹ بال سپر اسٹار لیونل میسی نے چیمپئنز لیگ میں مسلسل پندرہواں گول کر کے ریکارڈ قائم کردیا۔ اولائنکا کے اون گول سے بارسا کو دو ایک سے کامیابی ملی۔ کرسٹیانو رونالڈو کی یونٹس اور محمد صلاح کی لیورپول نے بھی کامیابی سمیٹ لی۔

 

یورپ میں جاری چیمپئنز لیگ میں بارسلونا نے میزبان ٹیم سلیویا پراہا کو 1-2 سے شکست دے دی۔ سپر سٹار لیونل میسی نے تیسرے ہی منٹ گول کر کے اپنے کیریئر کا ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ وہ فٹبال چیمپئنز لیگ میں مسلسل پندرہواں گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

 

ایک اور میچ میں کرسٹیانو رونالڈو کی یونٹس نے لوکوموٹیو ماسکو کو ایک کے مقابلے دو گول سے شکست دی۔ یونٹس کے پاولو ڈیبالا نے یکے بعد یگر دو گول کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلادی۔

 

گروپ ای کے میچ میں لیورپول نے جنک ایف سی کو ایک کے مقابلے چار گول سے ہرا دیا۔ ایلیکس نے دو جبکہ سادیو مانے اور محمد صلاح نے ایک ایک گول اسکور کیا۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں