پہلی مرتبہ آئی ایم ایف خود بجٹ بنارہی ہے: خورشید شاہ

کراچی (پبلک نیوز) خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سیاسی رہنماؤں کا ایک جگہ بیٹھنا اچھی بات ہے۔ ڈالر کی اونچی اڑان ہے مہنگا کا طوفان ہے پھر بھی سیاسی قوتیں نہ بیٹھیں۔

 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پیپلز پارٹی سید خورشید شاہ کا  کہنا تھا کہ اپنے سیاسی کیرئر میں اس قدر پریشان حکمرانوں کو نہیں دیکھا، جس قدر ہماری افطار پارٹی میں یہ حکمران نظر آئے ہیں۔ سیاسی رہنماؤں کا ایک جگہ بیٹھنا اچھی بات ہے۔ ڈالر کی اونچی اڑان ہے مہنگا کا طوفان ہے پھر بھی سیاسی قوتیں نہ بیٹھیں۔ آپ نے خود وزیر خزانہ ہٹھا کر اپنے فیل ہونے کا اعلان کیا تھا۔

 

پہلی مرتبہ آئی ایم ایف خود بجٹ بنارہی ہے۔ اس بجٹ میں عوام کے مسائل بڑھیں گے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معائدے پر ایوان میں بحث کی جائے۔ لاکھوں لوگوں کو بے روزگار کرنے کی پلاننگ کی جارہی ہے۔ ہم نے عوام سے ووٹ لیا ہے تو کس طرح انہیں تنہہ چھوڑیں گے۔ حلیم خان کی وزیر اعظم سے ملاقات ہونے جارہی ہے۔ نیب اور حکومت کا گھٹ جوڑ سب نے دیکھ لیا۔

 

سو دن حلیم خان کو تکلیف برداشت کرنے کا کہا گیا اور پھر اسے رہا کردیا۔ شرجیل میمن کے ساتھ جو کیا جارہا ہے انصاف کا مزاق ہے۔ مہنگائی کے خلاف لوگ رمضان کی وجہ سے خاموش ہیں۔ نو مہینے میں میڈیا کے ساتھ کیا ہو رہا ہے، کتنے لوگوں کو نکالا گیا تنخوائیں روک دی گئی ہیں۔ چیئرمین نیب سے گزارش ہے کہ وہ سیاست میں نہ آئیں۔

حارث افضل  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں