فوربز نے سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنیوالے اداکاروں کی فہرست جاری کر دی

 

پبلک نیوز: ہالی وڈ ہو چاہے بالی وڈ کس اداکار نے کیا کمایا، فوربز نے فہرست جاری کر دی۔ ڈوین جونسن سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے اداکاروں کی فہرست میں پہلی پوزیشن لے اُڑے۔

 

تفصیلات کے مطابق فوربز نے سالانہ سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے اداکاروں کی فہرست جاری کر دی۔ فہرست میں ڈوین جانسن عُرف 'دی راک' پہلے نمبر پر ہیں۔ ڈوین جونسن نے جون 2018 سے جون 2019 کے درمیان  8 کروڑ 94 لاکھ ڈالر وصول کیے۔

 

آسٹریلین اداکار 'کرس ہیمسورتھ' عُرف تھور کا اس فہرست میں دوسرا نمبر ہے۔ وہ ایک سال کے دوران 7 کروڑ لاکھ ڈالرز کی کمائی کر چکے ہیں۔ 'آئرن مین رابرٹ ڈاؤنی جونیئر' نے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اداکاروں میں تیسری پوزیشن سنبھال لی۔ 6 کروڑ 60 لاکھ ڈالر معاقضہ وصول کیا۔

 

فہرست میں بالی وڈ کھلاڑی اداکار اکشے کمار 6 کروڑ 50 لاکھ ڈالر معاوضے کے ساتھ چوتھے، چین 5 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے ساتھ پانچویں جبکہ الادین کے جینی کا کردار نبھانے والے وِل اسمتھ 3 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کمائی کے ساتھ 10 ویں نمبر پر ہیں۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں