غیر ملکی افواج خلیجی ممالک سے دور رہیں، ایرانی صدر

 

پبلک نیوز: ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک میں غیر ملکی افواج کی موجودگی سے خطے میں مسائل اور عدم استحکام پیدا ہو گا۔ اگر غیر ملکی فوج مخلص ہیں تو وہ علاقے کو ہتھیاروں کی دوڑ کا مرکز بنانے سے گریز کریں۔ یہ افواج ہمارے علاقے سے جتنا دور رہیں گے اتنا ہی یہاں امن کا دور دورہ ہو گا۔

 

تہران میں سالانہ فوجی پریڈ کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک میں غیر ملکی افواج کی موجودگی سے خطے میں مسائل اور عدم استحکام پیدا ہو گا۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے خبردار کر دیا۔ ایران قیامِ امن کے لیے اقوام متحدہ میں علاقائی تعاون کا منصوبہ پیش کرے گا۔

 

ایرانی صدر حسن روحانی کا امریکہ کی طرف سے خطے میں مزید فوج تعینات کرنے کے تناظر میں کہنا تھا کہ اگر غیر ملکی فوج مخلص ہیں تو وہ علاقے کو ہتھیاروں کی دوڑ کا مرکز بنانے سے گریز کریں۔ خطے میں ان کی موجودگی ہمیشہ تکلیف اور آلام کا باعث بنی ہے۔ یہ افواج ہمارے علاقے سے جتنا دور رہیں گے اتنا ہی یہاں امن کا دور دورہ ہو گا۔

 

واضح رہے کہ 14 ستمبر کو سعودی تیل کی تنصیبات پر تباہ کن حملوں کے بعد سے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں