ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ پہنچ گئے

اسلام آباد( پبلک نیوز) ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کی وفد کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر اسلام آباد آمد، پاکستانی حکام نے ایرانی وزیر خارجہ کا استقبال کیا، وزارت خارجہ میں پاکستان اور ایران کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔

 

پبلک نیوز ذرائع کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف وفد کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، پاکستانی حکام نے ایرانی وزیر خارجہ کا استقبال کیا، وزارتِ خارجہ پہنچنے پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے معزز مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔ وزارت خارجہ میں پاکستان اور ایران کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔

پاکستانی وفد کی قیادت مخدوم شاہ محمود قریشی جبکہ ایرانی وفد کی قیادت جواد ظریف کریں گے، وفود کی سطح پر ہونے والے ان مذاکرات میں پاک ایران تعلقات، علاقائی سلامتی سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ بعد ازاں ایرانی وزیر خارجہ پاکستان کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ واضح رہے کہ منصب سنبھالنے کے بعد ایرانی وزیر خارجہ کا یہ تیسرا دورہ ء پاکستان ہے۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں