مقبوضہ کشمیرسے متعلق پاکستان کا مؤقف واضح اور دو ٹوک ہے:وزیر خارجہ

اسلام آباد(رمیشہ قریشی) وزیر خارجہ یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے منعقدہ بین الاقوامی تقریبات میں شرکت کے لئے لندن روانہ۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کل برطانوی پارلیمنٹ میں منعقدہ انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

 

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے منعقدہ بین الاقوامی تقریبات میں شرکت کے لئے لندن روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کل برطانوی پارلیمنٹ میں منعقدہ انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی 5 فروری کو پارک لین میں کشمیر ڈے کے حوالے سے منعقدہ نمائش میں بھی شریک ہوں گے۔

 

روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف انتہائی واضح اور دو ٹوک ہے۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ لندن میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر نہتے کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم اور جبر استبداد کے خلاف آواز بلند کریں گے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے لئے ہائی کمشنر کے دفتر (او ایچ سی ایچ آر) اور برطانوی پارلیمانی گروپ کی حالیہ رپورٹس نے پاکستانی مؤقف کی تائید کی ہے۔

 

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظور کردہ قراردادوں کی روشنی میں کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول تک ان کی بھرپور سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے لندن روانگی سے قبل آل پارٹیز حریت کانفرنس کی سینیئر قیادت سے ٹیلفونک رابطہ کیا اور یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے لندن میں ہونے والے پروگرام کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا۔

عطاء سبحانی  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں