دہشت گردی کسی نسل یا علاقے تک محدود نہیں: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کے چین سے تعلقات ہمیشہ مثالی رہے ہیں۔ 25 مارچ کو بیجنگ میں اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کا اجلاس میں کلیدی کردار ہوگا۔

 

شہر اقتدار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ پاکستان کے چین سے تعلقات ہمیشہ مثالی رہے ہیں۔ 25 مارچ کو بیجنگ میں اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کا اجلاس میں کلیدی کردار ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

 

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چینی وزیر خارجہ کو افغانستان سے متعلق پیشرفت سے آگاہ کیا ہے۔ پلوامہ واقعے پر چین کو اپنے موقف سے آگاہ کیا۔ سی پیک سے متعلق بھی چینی ہم منصب سے بات ہوئی ہے۔ کرائسٹ چرچ کے سانحہ میں 50 مسلمان شہید ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کے کردار کو سراہتے ہیں۔ دہشت گردی کسی نسل یا علاقے تک محدود نہیں۔ اسلام فوبیا کے خلاف استنبول میں او آئی سی اجلاس ہو گا۔

حارث افضل  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں