جاپان کے سفیر کونینورو مٹسودا کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان میں جاپان کے سفیر کونینورو مٹسودا کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی۔ دوران ملاقات پاکستان اور جاپان کے مابین دوطرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

پاکستان میں جاپان کے سفیر کونینورو مٹسودا کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی۔ دوران ملاقات پاکستان اور جاپان کے مابین دوطرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ جاپان، پاکستان کا بنیادی اقتصادی شراکت دار ہے۔ جاپان، کثیر الجہتی شعبوں میں پاکستان کی تعمیر و ترقی میں معاونت کرتا چلا آ رہا ہے۔ وزیر خارجہ نے پاکستان اور جاپان کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر زور دیا۔

 

جاپانی سفیر کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے دورہ جاپان سے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔ وزیر خارجہ کے دورہ ء جاپان سے فریقین کو دو طرفہ سیاسی، اقتصادی، تعلیمی اور ٹریننگ سمیت علاقائی اور عالمی اہمیت کے حامل، باہمی دلچسپی کے متعدد شعبوں میں تعاون کے  فروغ کیلئے گفت و شنید کا موقع ملے گا۔

 

جاپان کے سفیر نے باہمی دلچسپی کے امور پر، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو اپنی حکومت کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا ہم جاپان میں آپ کی آمد کے منتظر رہیں گے۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں